بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 50 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 196 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 50 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 964 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 708 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 453 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 87 لاکھ 90 ہزار 986 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 658 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 23 ہزار 665 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 632 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 38 ہزار 207 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 56 ہزار 741 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 301 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 68 ہزار 891 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 269 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 71 ہزار 282 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 50 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 43 ہزار 753 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 494 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 4 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 199 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 955 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 293 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 954 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.