بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر عبد الرزاق کی وفات مذہبی طبقے کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، مولانا فضل الرحمان

سربراہ  جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر ایک مشفق اور مہربان دوست اور سرپرست سے محروم ہوگیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد الرزاق کی وفات دنیا بھر کے مذہبی طبقے کے لئے بہت بڑا نقصان ہے،  دنیا بھر کی عالمی تحریکوں کے ساتھ ان کاگہرا رابطہ اور تعلق تھا۔

وفاق المدارس پاکستان کے صدر اور جامعہ بنوریہ ٹاؤن کے مہتمم ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر انتقال کر گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ پاکستان کے مدارس، دینی جماعتوں اور ہم سب کے لئے شجر سایہ دار تھے، میں ذاتی طور پر ایک مشفق اور مہربان دوست اور سرپرست سے محروم ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.