بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جرمنی نے افغانستان سے فوجیوں کا انخلا مکمل کر لیا

جرمنی نے افغانستان سے تقریباً دو دہائیوں کے بعد فوجیوں کا انخلا مکمل کر لیا۔

جرمن وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہمارے آخری فوجیوں نے بھی افغانستان چھوڑ دیا اور اب وہ اپنے گھر کی جانب گامزن ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران جرمنی کے پاس افغانستان میں امریکا کے بعد فوج کا دوسرا سب سے بڑا دستہ تھا، دو دہائیوں میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ فوجی تعینات تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں سب سے بڑا امریکی فضائی اڈا ’بگرام ایئربیس‘اتوارتک خالی کر دیا جائے گا۔ امریکی فوجی جو سامان ساتھ نہیں لے جا رہے، اُسے طالبان سے بچانے کےلیے تباہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب نیٹو فورسز کے سربراہ جنرل آسٹن مِلر نے امریکی انخلاء پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مکمل امریکی انخلاء سے افغانستان خانہ جنگی کی نذر ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.