بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسرائیل نے ابوظبی میں سفارتخانہ کھول لیا

اسرائیل نے خلیج میں اپنا پہلا سفارت خانہ ابوظبی میں کھول لیا۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاشی اور تجارتی معاہدے بھی طے پا گئے۔

ابوظبی میں موجود اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاریخی لمحہ ہے،مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے، ہم خطے کے تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئیں اور ہم سے بات کریں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال تعلقات بحال ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.