بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مقبوضہ کشمیر میں بچوں کیخلاف پیلٹ گن استعمال نہ کریں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال روکنے کا مطالبہ کردیا۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ’بچوں اور مسلح تصادم‘ سے متعلق رپورٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی گرفتاری، تشدد اور اسکولوں کے فوجی استعمال پر تشویش ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ بھارت بچوں کو کسی بھی طرح سیکورٹی فورسز سے منسلک کرنے کی کوشش نہ کرے۔

اقوام متحدہ کی ’بچوں اور مسلح تصادم‘ سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مقبوضہ کشمیر میں 39 بچے بھارتی تشدد سے متاثر ہوئے، جن میں 9 جاں بحق اور 30 معذور ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.