بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مودی سرکار کورونا سے اموات کی تعداد چھپا رہی ہے،عالمی ماہرین صحت

عالمی ماہرین صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اور ڈیلٹا قسم کی سنگینی کو چھپا رہی ہے۔

عالمی ماہرین صحت کے مطابق بھارت میں کورونا سے 4 لاکھ نہیں 20 لاکھ افراد کی موت ہوئی۔

بھارت میں کورونا سے مرنے کے بعد دریا میں پھینکی گئی سیکڑوں لاشیں گنگا کے کناروں پر ابھرنے لگیں جبکہ مون سون سیزن میں مزید لاشیں اوپر آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارت میں ڈیلٹا قسم کے بعد ڈیلٹا پلس کے کیس بھی بڑھنے لگے۔ مہاراشٹر میں شاپنگ مالز اور سینما بند کردیئے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.