بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن انگلینڈ کی جرمنی کیخلاف جیت پر خوش

برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن یوروکپ میں انگلینڈ کی جرمنی کے خلاف میچ میں کامیابی پر خوش ہیں۔

شاہی جوڑے نےسوشل میڈیا پر انگلینڈ کی ٹیم کی میچ میں شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انگلینڈ کی ٹیم کی یوروکپ میں جرمنی کے خلاف میچ میں کامیابی پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔

آفیشل اکاؤنٹ پر میچ میں کامیابی کے بعد گراونڈم یں جشن کے چند مناظر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’انگلینڈکی ٹیم کی کارکردگی ناقابل یقین تھی۔‘

A post shared by Duke and Duchess of Cambridge (@dukeandduchessofcambridge)

خیال رہے کہ لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے جرمنی کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

ویمبلے اسٹیڈیم میں 43 ہزار شائقین نے میچ دیکھا جبکہ ڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم، ڈچز کیٹ مڈلٹن اور ننھا پرنس جارج بھی اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.