بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کچھ کالی بھیڑیں حکومت و صنعتکاروں کا ٹکراؤ چاہتی ہیں، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کچھ کالی بھیڑیں جان بوجھ کر حکومت سے صنعت کاروں کا ٹکراؤ چاہتی ہیں۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت سیالکوٹ کی صنعتی برادری کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی چورن بیچنے کی بجائے عمل ضروری ہے، اگر لیڈر ایماندار ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک آگے نہ بڑھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ابھی بھی کچھ شعبوں میں موجود کالی بھیڑیں ہیں، یہی وہ بھیڑیں ہیں جو جان بوجھ کر حکومت سے صنعتکاروں کا ٹکراؤ چاہتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک کنیز دوئم اپنا قد اونچا کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پر تنقید کرتی ہے، وزیر اعلیٰ پر گاڑی کا الزام لگایا جو بے بنیاد ہے۔

فردوس اعوان نے یہ بھی کہا کہ جس گاڑی کی نشاندہی کی وہ ان کے والد نے تحفے میں دی ہے، یہ وہ دور نہیں کہ بریف کیسوں سمیت باہر بھاگ جائیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم کوئی بھی ایسی شق جو صحافت کے سامنے دیوار بنے اسے ہٹائیں گے، زندہ قومیں چند ٹکوں کی خاطر اپنے ضمیر گروی نہیں رکھتیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں کسی قسم کی امریکی پابندیاں نہیں لگنے جارہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.