بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملزم عزیر الرحمٰن کے 3 بیٹوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور کی سیشن عدالت نے مدرسہ طالب علم زیادتی کیس میں ملزم عزیر الرحمٰن کے تین بیٹوں کی عبوری ضمانتوں میں 6 جولائی تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی ، ملزم عزیز الرحمٰن کے بیٹے لطیف الرحمن ،وسیم الرحمن اور وصی الرحمن عدالت میں پیش ہوئے۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے مدرسے کے طالب علم سے بد فعلی کے کیس کے مرکزی ملزم عزیزالرحمٰن کے 3 بیٹوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ملزمان کے وکیل کے مطابق پولیس نے متعدد نامعلوم افراد کو مقدمے میں نامزد کر رکھا ہے ، اس مقدمے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے، خدشہ ہے پولیس گرفتار کرلے گی لہذا عدالت ضمانت منظور کرے۔

عدالت نے عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.