بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کے خطاب سے قبل اسپیکر نے اپوزیشن رہنماؤں کو بلالیا

وزیراعظم عمران خان کا آج قومی اسمبلی میں خطاب کا امکان ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن رہنماؤں کو دوبارہ چیمبر میں بلالیا۔

پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسپیکر چیمبر میں پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان کی کارروائی چلانے سے متعلق حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت جاری ہے ۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان کی تقریر سمیت قومی سلامتی کمیٹی پر بھی مشاورت کی گئی ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.