بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا، گرمیوں کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری

خیبرپختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانونی تعلیم  نے اسکولز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

صوبے کے تمام سرکاری پرائمری اور مڈل اسکولز یکم سے 11 جولائی تک بند رہیں گے۔

عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے بند کیے جانے کے اعلان پر جو طلبہ وزیر تعلیم شفقت محمود کو ’بچوں کا وزیراعظم‘ قرار دے رہے تھے وہی اب اسکولوں کے معمول سے کھلنے کے اعلان پر نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔

اعلامیہ  کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کی کلاسز جاری رہیں گی، نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ بورڈ امتحانات کےلیے تیاری کریں گے۔

 اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ کیڈٹ کالجز اور نجی اسکولز اپنے ادارے بند کرنے یا نہ کرنےکا فیصلہ خود کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.