وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کا کہنا ہے کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد انہیں اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ ارینجڈ میرج زیادہ کامیاب ہوتی ہے۔
جمائما خان بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے تعلقات اور اس سے جڑے مواخذے کی کہانی پر مبنی شو ’دی امپیچمنٹ‘ کی پروڈیوسر ہیں جسے 19 اکتوبر سے برطانوی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
جمائما خان نے برطانوی اخبار ’دی ایوننگ سٹیڈرڈ‘ کے ساتھ اپنے آئندہ آنے والے شو ’دی امپیچمنٹ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد میرا اب ماننا ہے کہ ارینجڈ میرج ، رومانوی رشتوں سے زیادہ کامیاب ہوتی ہیں۔
جمائما خان کا کہنا تھا کہ جب وہ پاکستان گئی تھیں تب وہ ارینجڈ میرج کو پرانا اور پاگلوں والا خیال سمجھتی تھیں، اور رومانوی رشتوں پر ہی یقین رکھتی تھیں۔
جمائما نے کہا کہ 10 سال پاکستان میں رہنے کے بعد جب برطانیہ واپس آئی تو اریجنڈ میرج میں کچھ فوائد بھی دیکھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خود سے دگنی عمر کے شخص سے شادی کی جس کا ایمان دوبارہ تازہ ہوا تھا، اپنی تمام آزادی کو چھوڑ کر پاکستان جانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔
پاکستان چھوڑنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اپنی اور مونیکا لیونسکی کی زندگی میں مماثلت دیکھی، میں بھی عمر میں بڑے، سیاسی حیثیت میں نمایاں شخص کے ساتھ رشتے میں تھی، مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے مجھے پاکستان چھوڑنا پڑا۔
Comments are closed.