بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر خارجہ شاہ محمود نے دلی میں کشمیر کانفرنس کو ناکام قرار دیدیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دلی میں کشمیر کانفرنس کو ناکام قرار دیتے  ہوئے کہا کہ بھارت نے عالمی سطح پر اپنا تاثر بہتر کرنے کی ناکام کوشش کی، کچھ چنے ہوئے لوگوں کو بھارت لے جایا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی کی جانب سے  آل پارٹیز حریت کانفرنس کو دعوت نہیں دی گئی، ساڑھے 3 گھنٹے کی نشست کا کوئی طے شدہ ایجنڈا نہیں تھا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اگر افغانستان کو بین الاقوامی تائید چاہیے تو انہیں تشدد کا راستہ ترک کرنا ہوگا، بین الاقوامی تائید حاصل کرنےکیلئے افغانستان حکومت کوگفت وشنید کاراستہ اپنانا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو کل 5 اگست کے اقدام واپس لینے کے مطالبے پر کوئی جواب نہیں ملا، اے پی سی میں مودی نے اعتراف کیا کہ دلوں کی دوری ہے، کشمیری دلی سے دور ہیں۔

صدر مملکت نے کہا، پاکستان امریکا کو افغانستان کے خلاف اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام’’نیا پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں مودی کو حاصل کچھ نہیں ہوا، اے پی سی میں بھارتی سرکار نے مبہم بات کی، کشمیری رہنماؤ ں نے مطالبہ کیاتھا کہ 5 اگست سےپہلےکی حیثیت بحال کی جائے۔

  وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیری رہنماؤ ں کی مودی سرکار سے میٹنگ ہوئی لیکن حاصل حصول کچھ نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.