بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناصر شاہ کی ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پی ایس پی کو مل بیٹھنے کی دعوت

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے افغانستان کے حالات کے تناظر میں ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پی ایس پی کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت دے دی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ افغانستان میں حالات خطرناک ہیں، ایم کیو ایم، پی ایس پی، جماعت اسلامی سے مخاطب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پر پھر یلغار ہونے والی ہے، اسے کیسے روکا جائے؟ سندھ پر پریشر آنے والا ہے، آئیں اس پر مل کر بات کریں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کسی اتحاد سے نہیں گھبراتی، یہ سب پی پی کے خلاف الیکشن لڑتے رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے، غریب ملازمین کو حق دیا ہے، پہلے نہیں دیے جاتے تھے۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بدبودار باتیں کی۔

انہوں نے کہا کہ دھونس دھاندلی کی سیاست نہیں چلے گی، بوری بند لاشوں کا دور چلا گیا، لگتا ہے کسی نے خواجہ اظہار کی دم پر پاؤں رکھ دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی لائبریریوں کو بہتر کیا جا رہا ہے، یہ لائبریریاں یو سی فنڈز سے قائم کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.