بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کورونا کا ڈيلٹا ویرینٹ زور پکڑنے لگا

کراچی میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم (ڈيلٹا ویرینٹ) زور پکڑنے لگی ہے۔

مثبت رپورٹ ہونے والے کیسز میں منتخب 90 نمونوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں سے 83 مریضوں میں ڈيلٹا ویرینٹ پایا گیا۔

حکام نے عوام کو خبردار کیا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے جتنے زیادہ کیس بڑھیں گے اتنی ہی زیادہ اموات کا خدشہ ہے۔

ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو عید کے بعد صورتحال تشویشناک ہو سکتی ہے۔

حکام کے مطابق کورونا کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں پر بھی دباؤ بڑھنے لگا، سول اسپتال کراچی میں شیڈول آپریشنز ملتوی کردیے گئے۔

حکام کے مطابق کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کے مثبت کیسز کی شرح 92 فیصد ہوچکی ہے، کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ڈیلٹا ویئرئنٹ کی وجہ سے سول اسپتال کراچی نے سرجیکل آپریشن بند کر دیے۔

روزانہ درجنوں آپریشنز ملتوی کیے جارہے ہیں، مختلف اسپتالوں میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 گنا بڑھ گئی۔

حکام کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے جتنے زیادہ کیسز بڑھیں گے اتنی ہی زیادہ اموات کا خدشہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.