بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی کے نئے سرکاری ریٹ ماننے سے انکار

شوگر ملز ایسوسی ایشن  نے چینی کے نئے سرکاری ایکس ملز ریٹ 70 روپے فی کلو ماننے سے انکار کردیا، ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسکندر خان نے کہا کہ حکومتی فیصلہ درست نہیں ہے، چینی اس نرخ پر سیل نہیں کریں گے۔

 اسکندر خان نے کہا کہ اس وقت ایکس ملز ریٹ 14 روپے ٹیکس کے بعد 95 روپے ہے، فیصلہ شوگر انڈسٹری اور کسانوں کے خلاف سازش ہے۔

چیئرمین آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر ملز دیوالیہ ہوجائیں گی، فیصلہ ایس ای سی پی اور آئین کی آزادانہ تجارت کی شق کی خلاف ورزی ہے۔

اسکندر خان نے کہا کہ حکومت یہ فیصلہ تب کرتی اگر ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہوتی، ممکن نہیں ہے کہ مہنگے گنے سے بنی چینی سستی فروحت کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.