بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: بوڑھی ماں کو گلی میں بےیار و مددگار چھوڑنے پر بیٹا گرفتار، پولیس

پشاور میں  بوڑھی ماں کو گلی میں بے یار و مدد گار چھوڑنے پر اس کے  بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  تھانہ پہاڑی پورہ میں تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

کامران بنگش نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے واقعہ پر افسردگی کا اظہار کیا، وزیر سماجی بہبود نے اعلی سطح انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔

 شکیل احمد نے چند روز قبل اپنی والدہ کو گھر  سے بے دخل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد درج کیا گیا، ویڈیو میں معمر خاتون کو گھر سے باہر سڑک پر دکھایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.