بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نئی اننگز کی شروعات پر بختاور کیلئے دعاگو ہوں: فردوس عاشق اعوان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئی اننگز کی شروعات پر بختاور کے لیے دعاگو ہوں۔

سابق وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کی صاحبزادی، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ بختاور اپنے کروڑوں کے جوڑے اور زیور میں سے کچھ غریب کی شادی کے لیے بھی عطیہ کریں گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ شاہی خاندانوں کی شادی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے غریب کا احساسِ محرومی بڑھے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں غریب کی شادی پر ننگے پیر جاؤں گی، نمود و نمائش اور لوٹ مار کے جمعہ بازار کی دعوت سے خدا محفوظ رکھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.