جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کے خلاف تاریخی فتح، 243 رنز 5 گیندوں قبل بنالیے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)8 کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب کرلیا۔

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کا 243 رنز کا ہدف 20ویں اوور کی پہلی گیند پر ہی حاصل کرکے میچ 5 گیندوں قبل ہی ختم کردیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے بیٹر رائیلی روسو نے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

ملتان سلطانز کی فتح میں رائیلی روسو 121، کیرون پولارڈ 52 اور انور علی کی 24 رنز کی ناقابل شکست اننگز کا بڑا کردار رہا۔

رائیلی روسو اور کیرون پولارڈ نے تیسری وکٹ پر 99 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران روسو نے 17 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کی۔

کیرون پولارڈ 127 کے مجموعی اسکور پر 52 رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار بن گئے، انہوں نے 25 گیندیں کھیلیں، 5 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔

ٹم ڈیوڈ صرف 2 رنز بناکر لوٹ گئے، اس کے بعد پشاور کی گیم پر گرفت کا امکان پیدا ہوا لیکن خوشدل شاہ کے ساتھ 58 کی رائیلی روسو کی شراکت نے میچ یکطرفہ کردیا۔

رائیلی روسو نے 51 گیندوں پر 121 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 8 چھکے اور 12 چوکے لگائے، وہ ملتان سلطانز کے آؤٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے۔

انور علی 8 گیندوں پر 24 اور وہاب ریاض 3 گیندوں پر 11 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پشاور نے ملتان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن میں مزید 4 کرکٹرز کو پلیئرز کےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اپنی میچ فیس کے 10، 10 فیصد حصے سے محروم ہونا پڑا گیا۔

بابر اعظم الیون نے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر 242 رنز بنائے اور محمد رضوان الیون کےلیے 243 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

پشاور زلمی کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے 73 رنز کی شاندار باری کھیلی، انہوں نے اس دوران 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

دوسرے اوپنر صائم ایوب ان سے قبل 58 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، پشاور زلمی کے اس اوپنر نے 33 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا آخری مرحلہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے 5 کھلاڑی نہیں کھیلیں گے۔

پشاور زلمی کی طرف سے ٹام کوہلر نے 38 اور محمد حارث نے 35 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عظمت اللّٰہ 16 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں رومن پاول 2، حسیب اللّٰہ خان 7 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے جبکہ وہاب ریاض نے 2 گیندوں پر 7 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے عباس آفریدی نے 39 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، یوں انہوں نے ایونٹ میں 17 وکٹیں اپنے نام کرلی ہیں۔

ویمنز لیگ کے دوسرے نمائشی میچ میں ایمازون نے سپر وومن کو 41 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور ملتان سلطانز کے قائد محمد رضوان ٹاس کےلیے میدان میں اترے۔

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے آخری 5 مقابلوں میں محمد رضوان الیون فاتح رہی ہے۔

پی ایس ایل 8 میں دونوں ٹیموں کے درمیان 17 فروری کو کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز 56 رنز سے فاتح رہی تھی۔

پشاور زلمی نے گزشتہ میچ میں 240 سے زائد رنز کا ہدف دیا تھا مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے کے ناقابل شکست 145 رنز کی بدولت 10 گیندوں قبل ہی ٹارگٹ حاصل کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.