جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

پانی و بجلی کی عدم فراہمی، کراچی کے کئی علاقوں میں مظاہرے، ٹریفک جام

کراچی میں آج بھی کل کی طرح پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے گئے۔

کراچی شرقی کے علاقوں لسبیلہ، جہانگیر روڈ، بلوچ کالونی اور گارڈن میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

 اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلائے اور ٹریفک پولیس کی چوکی کو نقصان پہنچایا۔ 

اس صورتحال کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہا۔ کئی مقامات پر مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.