پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

سعودی عرب، ایران کے سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے چینی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات معمول پر آنے کو خوش آمدید کہتا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان چین کی مدد سے سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ یقین ہے کہ یہ اہم سفارتی پیشرفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔ 

ترجمان نے کہا کہ تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس مثبت پیشرفت پر سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ذہین قیادت کو بھی سراہتے ہیں۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ اور خطے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

ترجمان نے کہا امید ہے یہ مثبت قدم علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کیلئے ایک راستے کا تعین کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.