پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے والد شیر خوار کو گود میں لیے ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد اپنے پوتے محمد بن حمدان کو گود میں لیے ہوئے ہیں۔

نوزائیدہ بچے کا نام محمد بن حمدان بن محمد المکتوم رکھا گیا ہے، انسٹاگرام پر شیئر کردہ پوسٹ میں عربی میں ایک دعا بھی تحریر ہے۔

تصور میں شیخ حمدان بھی عقب میں کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ دبئی کے شاہی خاندان کی تین نسلوں کی یادگار تصویر ہے۔

انسٹاگرام پر شیخ حمدان کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، انہوں نے 25 فروری کو سوشل میڈیا پر اپنے تیسرے بیٹے کی ولادت کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.