منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

برطانوی عدالت کے فیصلے پر ایم کیوا یم پاکستان کا رد عمل آگیا

برطانوی عدالت کے فیصلے پر ایم کیوا یم پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پراپرٹیز کا کیس لندن ہائی کورٹ میں ہار گئے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پراپرٹیز کا کیس لندن ہائی کورٹ میں ہار گئے۔

‎لندن ہائی کورٹ کے جج کلائیو جونز نے فیصلہ دیا کہ ایم کیو ایم پاکستان 2015 کے آئین کے تحت نہیں، جب الطاف حسین نے ایم کیو ایم ختم کر کے اپنے اختیارات سے دستبرداری اختیار کر لی تھی، بلکہ 2016 کے آئین کے تحت اصلی ایم کیو ایم ہے اور وہ لندن میں الطاف حسین کے زیر کنٹرول 6 پراپرٹیز کی اصل مالک ہے۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ الطاف حسین کی جائیدادیں ایم کیو ایم پاکستان کے پیسے سے بنیں، پراپرٹی کا پیسہ شہدا کے لواحقین کو دیں گے۔

لندن متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین لندن…

فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ آج تک ان پراپرٹیز کا ایک روپیہ بھی کارکنان کو نہیں ملا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سید امین الحق نے پارٹی کے بانی کے خلاف جن جائیدادوں کا کنٹرول حاصل کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

جیو نیوز کی جانب سے دیکھے گئے عدالتی کاغذات کے مطابق سید امین الحق (مدعی) اصل میں مدعا علیہان الطاف حسین، ان کے بھائی اقبال حسین، طارق میر، محمد انور، افتخار حسین، قاسم علی رضا اور یورو پراپرٹی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ کے خلاف مقدمہ لائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.