پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

8 سال تک انگلینڈ ٹیم میں پانی پلاتا رہا، اسی لیے پی ایس ایل کو ترجیح دی، سیم بلنگز

انگلینڈ کے بلے باز سیم بلنگز نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے بجائے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کو ترجیح دینے کا کوئی افسوس نہیں اور 8 سال تک پانی پلانے کے لیے بھاگتا رہا۔

انگلینڈ کے بلے باز سیم بلنگز نے کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےانگلینڈ کی ٹیم کیلئے عدم دستیابی ظاہر نہیں کی بلکہ منیجنگ ڈائریکٹر روب کی اور جوز بٹلر سے لمبی گفتگو کی انہیں بتایا کہ اپنے کیریئر کے اس موقع پر مجھے زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

سیم بلنگز ڈریسنگ روم میں ہوں یا سفر میں گانا ضرور سُناتے ہیں۔

بلنگز نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے بجائے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کو ترجیح دینے کا کوئی افسوس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آٹھ سال تک انگلینڈ ٹیم میں پانی پلانے کیلئے بھاگتا رہا لیکن اب میں مسلسل کھیلنا چاہتا ہوں اور بینچ پر نہیں بیٹھنا چاہتا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے خلاف  ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، تاہم ایلکس ہیلز، سیم بلنگز، لیام ڈاسن اور ٹائمل ملز اپنی ٹیم سے کھیلنے کی بجائے  پی ایس ایل کھیل رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.