پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

53 یوسیز میں اضافہ حکومت سندھ کا نیا کارنامہ ہے، فردوس شمیم نقوی

کراچی میں 53 یوسیز کے اضافے پر رہ نما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یہ حکومت سندھ کا نیا کارنامہ ہے۔

فردوس شمیم نقوی کے مطابق نوٹیفیکیشن کیسے جاری کر دیا جبکہ بلدیاتی انتخابات مکمل نہیں ہوئے۔ اب ایم کیو ایم لڑے گی جماعت اسلامی سے اور پیپلزپارٹی مزا اٹھائے گی۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مرکزی کمیٹی سے بات کے بعد کُل جماعتی کانفرنس بلائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے سندھ حکومت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو فیس سیونگ دینے کیلئے یہ نوٹیفکیشن نکالا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.