پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

کراچی میں اساتذہ کا مردم شماری کیلئے ڈیوٹی سے انکار

کراچی میں مردم شماری کیلئے تعینات اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر ملیر کے دفتر کے باہر ڈیوٹی الاؤنس اور ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا۔

اساتذہ کا ڈپٹی کمشنر ملیر کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈیوٹی الاؤنس نہیں دیا جارہا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی جیب سے روزانہ کرایہ ادا کرکے ڈیوٹی دے رہے ہیں، مردم شماری کی ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار تعینات کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا، وہ بھی فراہم نہیں کیے گئے۔

اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک بنیادی چیزیں فراہم نہیں کی جاتیں ڈیوٹی نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.