کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ اور پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسفزئی نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسینیشن کروالی ہے۔
اس حوالے سے امن کا نوبل انعام برائے 2014 حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میں نے فائزر ویکسین کی اپنی پہلی ڈوز لگوائی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر آپ ویکیسن لگوانے کے حوالے سے اہل ہیں تو پھر اپنی کورونا ویکسینیش کروائیے، محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ بنائیں۔ فوری ویکیسن لگوائیں۔
Comments are closed.