ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

ملائیشیا: پارلیمنٹ کی 222 میں سے 166 نشستوں کے ووٹوں کی گنتی مکمل

ملائیشیا میں قبل از وقت عام انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمنٹ کی 222 میں سے 166 نشستوں کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کے اتحاد کو 56 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔  

سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کا اتحاد 52 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ موجودہ وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمران اتحاد 23 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے۔

وزیراعظم اسماعیل صابری کے حکمران اتحاد نے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.