ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

بھارت: فٹبال مداحوں نے پرتگال کا پرچم لگایا، بی جے پی کارکن نے پھاڑ دیا

بھارت کے صوبے کیرالا میں پولیس نے پرتگال کا پرچم پھاڑنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ شخص غصے میں پرتگال کا پرچم پھاڑ رہا ہے۔

کل سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈکپ میں پرتگالی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ضلع کنور کے شہریوں نے پرتگالی پرچم سڑک پر لگایا تھا۔

یہ سرخ اور سبز رنگ کا پرچم حال ہی میں مرکزی حکومت کی طرف سے کالعدم قرار دی گئی تنظیم کے جھنڈے سے ملتا جلتا تھا جس پر مشتعل شہری نے پھاڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹبال مداحوں نے پرچم پھاڑنے والے شخص کو بتایا کہ یہ پرتگال کا جھنڈا ہے۔

پرچم پھاڑنے والا شخص مبینہ طور پر بی جے پی کا کارکن تھا، پولیس نے ہجوم میں مداخلت کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا جسے بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.