ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

ججز کو آخرت میں جوابدہ ہونا ہوگا، جسٹس قاضی فائز عیسٰی

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ ججز کو آخرت میں جوابدہ ہونا ہوگا۔

 کراچی میں سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں ممبر کو برابر ووٹ کا حق آئین دیتا ہے، یہ کہیں نہیں لکھا کہ ججز کی تعیناتی کا چیف جسٹس کو اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنے 7 سال ہی ہوئے تو اس کے جمہوری نظام پر حملہ کیا گیا، اس وقت کی عدالت نے اس غیر جمہوری حملے کو غیر آئینی قرار دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس وقت جو غیر آئینی فیصلوں کی جڑ لگائی گئی اس کا ملک پر منفی اثر پڑا، ماضی میں غیر قانونی فیصلے سے سابق وزیراعظم  کو سزائے موت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 2007 میں وکلا نے تحریک ججز کیلئے نہیں شہریوں کیلئے چلائی، 2007 میں قربانی کراچی کے شہریوں نے دی، مکا لہرانے  والے نے کنٹینر کی سیاست شروع کی۔

 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے وکلا کی بھی عدلیہ کیلئے بڑی قربانی ہے، کچھ لوگوں کی اقتدار کی ہوس کے  باعث ملک کو نقصان ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.