ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ کرنے کی پرانی ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ کرنے کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی ہے۔

ویرات کوہلی کی یہ ویڈیو تقریباً 16 سال پرانی ہے جس میں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ شاپنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو میں ویرات کوہلی سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ دھوپ کا چشمہ بھی لگائے ہوتے ہیں اور دکان سے کچھ خریداری کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ویرات کوہلی اپنے ساتھیوں کے ساتھ کمرے میں بیٹھ کر چائے بھی پیتے نظر آرہے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو سال 2006 کی ہے جب بھارت کی انڈر 19 ٹیم دورہ پاکستان کیلئے لاہور آئی تھی۔

اس وقت بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان پیوش چاولہ تھے۔

ویڈیو میں کوہلی سمیت پیوش، روبن اتھاپا، پجارا، رویندرا جڈیجا اور اشانت شرما کو بھی شاپنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.