ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

ملائیشیا میں مہاتیر محمد 53 سال میں پہلی بار شکست کھا گئے

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو انتخابی میدان میں 53 سال میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔

مہاتیر محمد جو تقریباً 2 دہائیوں تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہے ہیں، اُن کا سیاسی کیریئر 7 دہائیوں پر مشتمل ہے۔

مہاتیر محمد 97 سال کی عمر میں پہلی انتخابی شکست سے دوچار ہوئے، انہیں سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کے امیدوار محمد سوہیمی عبداللّٰہ نے شکست دی۔

ملائیشیا کے تجربہ کار سیاستدان اپنی نشست پر پہلی بار انتہائی بری طرح ہارے ہیں، وہ 5 امیدواروں میں چوتھے نمبر پر آئے۔

ملائیشیا میں حکومت کی کرپشن کے خلاف چلنے والی مہم کو مہاتیر محمد لیڈ کررہے تھے۔

اس شکست کے بعد شاید ہی اُن کا سیاسی کیریئر آگے بڑھ سکے، ویسے بھی وہ ایک انٹرویو میں اپنی سیاست سے ریٹائرمنٹ کی بات کرچکے ہیں۔

انہوں نے انٹرویو میں مزید کہا تھا کہ وہ 100 سال کی عمر میں خود کو متحرک سیاستدان کے طور پر نہیں دیکھتے، میں چاہتا ہوں میرا تجربہ پارٹی کے نوجوانوں میں منتقل ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.