ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

اسلامیہ کالج کی زمین کے ایم سی کی ملکیت ہے، عبدالعلیم لاشاری

سیکریٹری کالج ایجوکیشن عبدالعلیم لاشاری کا کہنا ہے کہ اسلامیہ کالج کی زمین کے ایم سی کی ملکیت ہے، اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ کا مؤقف ہے کے ایم سی نے زمین 99 سال کی لیز پر دی۔

عبدالعلیم لاشاری کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ کسی بھی کورٹ میں لیز کے دستاویزات پیش نہیں کر سکا، ظاہر ہوتا ہے اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

اسلامیہ کالج کراچی کی عمارت خالی کرانے کے لئے…

سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے کہا کہ سات ہزار سے زائد بچوں کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا، سندھ حکومت ہر فورم پر طلبہ کا تحفظ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ تعلیمات کالجز کرایہ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروارہی ہے، زمین کا تنازع کے ایم سی اور اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ کے درمیان چل رہا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات پر محکمہ کالج ایجوکیشن اور محکمہ تعلیمات اسکولز فریق بنا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے عدالتی عملہ اسلامیہ کالج کراچی کی عمارت خالی کرانے پہنچ گیا۔

عبدالعلیم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے تک تمام فریقین کو کسی قسم کی پہل کرنے سے روکا ہے، لیکن اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ نے ماتحت عدالت سے رجوع کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیمات کالجز نے سندھ ہائیکورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی، سندھ ہائیکورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت سندھ اس پر عمل کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.