ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

دبئی: ٹریفک کنٹرول کرنے پر پاکستانی شہری کےلیے اعزاز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی شہری عباس خان کو دبئی کے ایک چوراہے پر ٹریفک کنٹرول کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

دبئی پولیس کے کمانڈر نے شہر کے ایک چوراہے پر ٹریفک کو کنٹرول پر پاکستانی شہری کو اعزاز سے نوازا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس خان نے دبئی کے ایک چوراہے پر ٹریفک جام کو دیکھتے ہوئے رضاکارانہ طور پر ٹریفک کو منظم کیا۔

مقامی شہریوں اور تارکین وطن نے عباس خان کے اس اقدام کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے خوب سراہا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.