بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی ذات پر وفاقی وزراء نے باتیں کیں، طارق فضل چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل کا کہنا ہے کہ سیاست الگ چیز ہے، گھر اور نجی زندگی کی اہمیت ہوتی ہے، مریم نواز کی ذات پر وفاقی وزراء نے باتیں کیں۔

جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گالیاں دینا غلط ہے، سیاسی قیادت کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 2013 سے 2018 کے دوران عمران خان نے گالیوں کی سیاست کی، ریحام خان کو کسی نے نہیں اکسایا کہ وہ یہ باتیں کریں۔

مراد سعید نے کہا کہ آج سے پہلےتک میری ذات اور میرےخاندان کو نشانہ بنایا جا رہا تھا، گزشتہ ایک ہفتے سےملک میں ایک تماشا لگا ہوا ہے، مجھے پہلی مرتبہ معلوم ہوا کہ پرفارم کرنا گناہ کےطور پر سامنے آئےگا۔

 رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پٹرول کی قیمت ایک ساتھ 12 روپے پہلےکبھی نہیں بڑھی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، تیل کی قیمتیں بڑھنے پر عمران خان وزیراعظم کو چور کہتے تھے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کچھ لوگ حدیں عبور کرتے ہیں، جاوید لطیف کرپٹ آدمی ہیں، وہ میرے ساتھ نہیں بیٹھتے، رانا ثناء اللّٰہ نے شیخ رشید کے بارے میں بھی نازیبا بات کی۔

شہباز گل نے کہا کہ شیخ رشید اور علی امین گنڈا پور بہتر الفاظ استعمال کرسکتے تھے، مجھے بھی گالیاں دی گئیں لیکن میں نےگالیوں سے جواب نہیں دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.