بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری

ادارہ شماریات نے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیے، جولائی تا دسمبر سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 6.4 فیصد بڑھی۔

 ادارہ شماریات کے مطابق نومبر کے مقابلے دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.5 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا دسمبر سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل کی پیداوار 2.8 فیصد بڑھی، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 292.4 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق تمباکو کی پیداوار میں 50.8 فیصد اضافہ ہوا، مشروبات کی پیداوار میں 4.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی تا دسمبر فوڈ مصنوعات کی پیداوار 1.3 فیصد بڑھی۔

 ادارہ شماریات کے مطابق کیمیکل شعبے کی پیداوار میں 14.1 فیصد اضافہ ہوا، آئرن، اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 18.4 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا دسمبر آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار 69.4 فیصد بڑھی، چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 6.8 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کوک، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں0.7 فیصد اضافہ ہوا، پیپر اینڈ بورڈ کی پیداوار میں 8.3 فیصداضافہ ہوا، جولائی تا دسمبر فارماسوٹیکل کی پیداوار میں 4.9 فیصد کمی ہوئی، فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار میں 3.8 فیصد کمی ہوئی۔

 ادارہ شماریات کے مطابق الیکٹرانکس سیکٹر کی پیداوار 1.3 فیصد گر گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.