بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری

پشاور زلمی کے کپتان اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔ 

وہاب ریاض یہ سنگِ میل عبور کرنے والے لیگ کے پہلے بولر ہیں۔

انہوں نے اپنی 100ویں وکٹ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے لی۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان بلے باز دانش عزیز وہاب ریاض کا 100واں شکار بنے۔ 

خیال رہے کہ پشاور زلمی کے فاسٹ بولر نے 75 میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.