بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں فائر وارننگ، ساڑھے 3 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ

قومی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز میں فائر وارننگ کے بعد مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا، تاہم پرواز ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد رات ساڑھے دس بجے لاہور روانہ ہوگئی۔ 

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 لاہور روانگی کے لئے تیار تھی جو ٹیک آف کیلئے رن وے پر پہنچ چکی تھی۔

مسافروں کے مطابق طیارے کے ایئر کنڈیشن ڈکس سے ہلکا دھواں نکلنے لگا اور  آگ کی بو محسوس ہوئی تھی۔ 

پی آئی اے ترجمان کے مطابق فائر انڈیکیشن ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا ٹیک آف فوری منسوخ کردیا تھا، جس کے بعد طیارے کو فوری طور پر واپس ٹرمینل کی طرف لے جایا گیا۔ 

 ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام مسافروں کو آف لوڈ کرکے طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع نے کہا کہ کچھ مسافروں نے طیارے میں سوار ہونے سے انکار کردیا تھا۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے کی اس پرواز  پر 328 مسافر سوار تھے۔ 64 مسافروں نے سوار ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کا سنسر ٹرپ کر جانے کی وجہ سے فائر انڈیکیشن ہوئی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.