بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی سندھ کے مزید ایک اور عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  سندھ کے مزید ایک اور عہدیدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

 پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر سید طاہر شاہ نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا، طاہر شاہ پی ٹی آئی کے ریجنل صدر سکھر ریجن بھی رہ چکے ہیں۔

ریجنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی حیدرآباد سیدذوالفقار شاہ بھی مستعفی ہوگئے ، تینوں عہدیداروں نےاستعفے علی زیدی کو ارسال کردیے۔

طاہر شاہ کے بعد  استعفیٰ  دینےوالے پی ٹی آئی عہدیداران کی تعداد 6 ہوگئی۔

دوسری طرف وزیر اعظم کےمعاون خصوصی محمود مولوی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا۔

مولوی محمود کو سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.