بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی تیاری، کراچی میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم چاند ہے جب بدلی ہٹے گی تو چاند پھر روشن ہوجائے گا وہ دنیا کا نمبر ون بیٹسمین ہے۔

چھ روزہ تربیتی کیمپ کے پہلے روز پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے دستیاب کھلاڑیوں نے دو سیشن میں پریکٹس کی۔

پہلا سیشن فزیکل ٹریننگ کا رہا جبکہ دوپہر کے سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم دنیا کہ نمبر ون بیٹسمین ہیں ٹی ٹوئنٹی میں جس ٹیم کو آغاز میں مومنٹم مل جائے وہ کامیاب رہتی ہے بد قسمتی سے کراچی کنگز کو اچھا مومنٹم نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بغیر کسی خوف کے پاکستان آنا چاہیے، پورا پاکستان کرکٹ کا خیر مقدم کرتا ہے پاکستان کی مہمان نوازی پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر کام ہو رہا ہے ان کے حوالے سے جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی، پاکستان کے پاس اچھے اسپنر ہیں تھوڑا گیپ آیا ہے جلد اچھے اسپینر سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف حکمت عملی گراؤنڈ میں نظر آئیں گی آسٹریلیا کو مد نظر رکھتے ہوئے پلان بنا رہے ہیں اور بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ 23 فروری تک کراچی میں جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.