جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

مردم شماری، کراچی کی آبادی 1 کروڑ 82 لاکھ ہو گئی

ملک بھر میں جاری ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری میں کراچی کی اب تک کی آبادی 1 کروڑ 82 لاکھ سے زائد ہو گئی۔

یہ بات ڈائریکٹر ادارۂ شماریات سندھ منور علی گھانگرو نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران بتائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کا عمل 15 مئی تک جاری رہے گا۔

ملک بھر میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا عمل جاری ہے، کراچی کی آبادی میں 1 دن میں 1 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ سامنے آیا ہے۔

ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو نے تازہ اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی کی اب تک کی آبادی 1 کروڑ 82 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ بھر کی آبادی 5 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

ڈائریکٹر ادارۂ شماریات سندھ منور علی گھانگرو نے یہ بھی بتایا ہے کہ حیدر آباد کی اب تک کی آبادی 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.