جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

عمران خان کی شہباز شریف کا ہتک عزت کا دعویٰ مسترد کرنے کی درخواست خارج

عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست خارج کردی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ 24  نومبر 2022 کے حکم کے تحت عمران خان حق دفاع پہلے ہی کھو چکے ہیں، حق دفاع کھو دینے کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔

 20 مئی کو ہتک عزت دعوے میں مزید کارروائی کے لیے وکلا کو عدالت میں طلب کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

عمران خان نے شہباز شریف پر پاناما کے معاملے پر رشوت کی آفر کا الزام لگایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.