جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 40 ہزار افراد کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 40 ہزار سے زائد افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ 

بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق قبلہ اول میں نماز جمعہ پڑھنے والوں میں فلسطین اور دیگر ممالک سے زائرین شامل تھے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی قید میں شہید فلسطینی خضر عدنان اور نابلس شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ 

اس موقع پر خواتین نے مسجد اقصٰی میں آنے والے نمازیوں میں روایتی فلسطینی حلوہ تقسیم کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.