جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

پی آئی اے کی مدینہ منورہ کی پرواز فنی خرابی کے باعث کراچی واپس

کراچی سے مدینہ کیلئے قومی ایئرلائن کی پرواز روانگی کے 55 منٹ بعد فنی خرابی کے باعث واپس کراچی آگئی۔

ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 743 میں کراچی سے روانگی کے 20 منٹ بعد فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ عمرہ زائرین کو لے جانے والی پرواز کو ٹیک اف کے 55 منٹ بعد واپس کراچی ایئر پورٹ اتار دیا گیا۔

طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے مسافروں کو پہلے لاؤنج پھر ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے اب پرواز کی کراچی سے مدینہ روانگی کیلئے رات 12 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی ٹیکنیکل ٹیم طیارے کا معائنہ کر رہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق خرابی دور ہوتے ہی پرواز کو مدینہ منورہ کیلئے روانہ کیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اسٹاف کی جانب سے مسافروں کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.