جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

نمبر ون رینکنگ کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، بابر اعظم

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنانے اور 2 ریکارڈ اپنے نام کرنے والے بابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر کی ٹیم بن گئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹڑ بابر اعظم نے ایک ہی دن میں دوسرا کارنامہ بھی انجام دے دیا۔

بابر اعظم نے مین آف دی میچ قرار دیے جانے کے موقع پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون رینکنگ پر آنے پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نمبر ون رینکنگ پر آنے کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، تمام کھلاڑیوں نے اپنے رول کو اچھی طرح ادا کیا، شاہین نے آخر میں آؤٹ اسٹیڈینگ بیٹنگ کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ اس سیریز میں اپنی بینچ اسٹرینتھ کو آزمایا، جس کا مقصد آگے آنے والے ایونٹ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.