جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

بھارتی میزبانوں نے اب تک شکایت کا کوئی موقع نہیں دیا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارتی میزبانوں کی جانب سے ہمیں ابھی کوئی شکایت کا موقع نہیں دیا گیا، ابھی تک سب کچھ ٹھیک ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ جولائی میں بھارت میں ایس سی او سمٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کے حوالے سے اس وقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جیو نیوز نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو کے جے شنکر سے مصافحہ میں پرانی تلخیوں کی جھلک تو نظر نہیں آئی؟

اس پر جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آپ اس کو بہت اہمیت دے رہے ہیں، یہ ایک معمول کا رسمی عمل تھا، ایک میزبان نے ایک مہمان کا خیر مقدم کیا جیسے باقی وزرائے خارجہ کا کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.