ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 5 میچوں کی ہوم سیریز کے چوتھے ون ڈے میں جیت کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم دنیائے کرکٹ میں نمبر ون بن گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹڑ بابر اعظم نے ایک ہی دن میں دوسرا کارنامہ بھی انجام دے دیا۔

پاکستان کو آج ملنے والی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے آخری میچ میں بھی لازمی فتح درکار تھی۔

چوتھا میچ جیتنے سے پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 113 اعشاریہ 483 ہوگئی ہے جبکہ آسٹریلیا کی مجموعی ریٹنگ پوائنٹس 113 اعشاریہ 286 ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کی باضابطہ شروعات کے بعد پاکستان پہلی بار ٹاپ پر آیا ہے، آفیشل رینکنگ کے آغاز سے قبل پاکستان آخری مرتبہ اگست 1991 میں ٹاپ پر تھا۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کا باقاعدہ اجراء سال 2005ء میں ہوا، اس سے قبل کی رینکنگ جاننے کےلیے فارمولے کو بہ ماضی اپلائی کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.