ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

مِس یونیورس مقابلے کی فائنلسٹ سینا ویر 23 سال کی عمر میں چل بسیں

آسٹریلیا کی فیشن ماڈل اور مِس یونیورس مقابلے کی فائنلسٹ سینا ویر 23 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وہ 2022 میں ہونے والے مِس یونیورس مقابلے کی فائنلسٹ تھیں۔

رپورٹس کے مطابق سینا ویر آسٹریلیا میں 2 اپریل کو گھوڑے کی سواری کر رہی تھیں کہ اس دوران وہ گر گیا جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں اور انہیں کئی ہفتے تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ 4 مئی کو چل بسیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ماڈل کی موت کی خبر ان کے اہل خانہ نے شیئر کی اور کہا کہ انہوں نے اسے لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سینا ویر نے سڈنی یونیورسٹی سے انگریزی اور نفسیات کی تعلیم میں ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.