ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

سوڈان کی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے، جس کی سعودی اور امریکی حکومت نے تصدیق کر دی ہے۔

سعودی اور امریکی حکومت کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان مذاکرات آج جدہ میں ہوں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سوڈان میں جاری فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان تنازع جلد ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، بائیڈن نے سوڈان میں خون بہانے کے ذمہ داروں کے خلاف پابندیوں کا عندیہ بھی دے دیا۔

مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوڈانی قوم کے مفاد میں فریقین جنگ بندی اور تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کریں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان 15 اپریل سے جاری جھڑپوں میں اب تک 700 زیادہ افراد جان سے جا چکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.