ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

اسرائیلی اور بھارتیوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کیوں کی؟ سعید غنی

وزیر محنت سندھ  سعید غنی نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور بھارتیوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کیوں کی؟

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ  بھارتی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے رہے ہیں جس کا پی ٹی آئی نے حق ادا کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے جو رویہ اختیار کیا وہ مناسب نہیں تھا، بلاول بھٹو نےکشمیر کےمعاملے کو دنیا کے سامنے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی الیکشن ہوا نہیں حافظ نعیم نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا، خواجہ آصف جو باتیں کر رہے ہیں ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، گلزار احمد، ثاقب نثار سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے، افتخار چوہدری  نے پیپلز پارٹی سے بڑی زیادتیاں کیں، ثاقب نثار کا بیٹا پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ افتخار چوہدری کے بیٹے کا کس کو نہیں معلوم، گلزار کی بھی کہانیاں نکلیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ان مسائل میں ہیں کیا یہ سیاستدانوں کی وجہ سے ہے، 2018 میں دھاندلی کی گئی اور اسٹیبلشمنٹ نے انہیں بنایا اور چلایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.